Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی علاقوں کی تعمیر نو کیلئے فرانسیسی امداد

 پیرس .... فرانس نے شام کے بعض علاقوں کی تعمیر نو کےلئے ایک کروڑ 50 لاکھ یورو سے زائد کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ امداد اُن علاقوں کےلئے مختص ہو گی، جن میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کا کنٹرول ہے۔امداد بارودی سر نگوں کے خاتمے، خوراک اور بے دخل افراد کی دوبارہ بحالی کےلئے استعمال ہوگی۔دریں اثناءفرانس کے وزیر خارجہ الرقہ میں داعش کی پسپائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔فرانس نے داعش پر پیرس میں 2015 میں دہشتگردانہ حملے کرنے کا الزام لگایا تھا۔ حملے میں 90افراد مارے گئے تھے۔

شیئر: