Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 55پولیس اہلکار جاں بحق

قاہرہ: الجیزہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران مصری پولیس کے 55اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کارروائی میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔ جمعہ کو پولیس نے الجیزہ گورنری اور اطراف میں پھیلے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی شروع کی تھی۔ دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں الواحات کے مقام پر کم سے کم 35پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ۔بعد ازاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 55ہوگئی۔واضح رہے کہ پولیس کو ایک مسلح تنظیم کے 8 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ دہشت گردوں نے اسی پر ایک سال قبل بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران تصادم میں متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم تمام مشتبہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
 

شیئر: