Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل ، ملٹری اکیڈمی کے باہر خودکش حملہ،15ہلاک

کابل.. کابل میں ہفتے کی سہ پہر ملٹری اکیڈمی کے باہر خودکش دھماکے سے 15 کیڈٹس جاں بحق ہوگئے۔ کابل کی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے جیسے ہی کیڈٹس کی بس روانہ ہوئی حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔ترجمان افغان وزارت دفاع نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کا تعلق داود خان ملٹری اکیڈمی سے تھا جو ٹریننگ کے لئے آئے ہوئے تھے۔ اس سے قبل ہفتہ کی صبح کابل پر2 میزائل داغے گئے جو غیر ملکی تنصیبات کے قریب گرے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں 2 مساجد میں خود کش حملوں میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شیئر: