Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کیلئے 40سعودیوں کی تربیت

ریاض .... ریاض میٹرو چلانے کیلئے 40سعودی نوجوانوں کو ٹریننگ کورس کرایا جارہا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ تربیتی پروگرام” سعودی ویژن 2030“ کے مطابق انجام دیا جارہا ہے۔ اسکے تحت ریاض میٹرو چلانے والا عملہ سعودی ہوگا۔ اسکی تیاریاں چل رہی ہیں۔3سالہ کورس قصیم کے شہر بریدہ میں کرایا جارہا ہے۔ پہلا سال تیاری کا ہوگا جس میں انگریزی زبان، سلامتی کے ضوابط اور کمپیوٹر کی ابتدائی معلومات سکھائی جائینگی۔ اگلے مرحلے میں میٹرو چلانے کی تربیت دی جائیگی۔ سرب اکیڈمی اسی مقصد کیلئے 2014ءمیں قائم کی گئی۔ اسکا صدر دفتر بریدہ میں کھولا گیا ہے۔
 

شیئر: