Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی سربراہ کانفرنس امریکہ میں ہوگی؟

ریاض .... سعودی کالم نگار خالد السلیمان نے واضح کیا ہے کہ جب تک قطری بحران کے حل میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوگی اور فریقین کے نقطہ ہائے نظر کی خلیج نہیں پاٹی جائیگی تب تک کویت میں خلیجی سربرا ہ کانفرنس کا انعقاد ناممکن ہے۔ انہوں نے روتانا خلیجیہ چینل کے معروف ہفت روزہ پروگرام ”ساعہ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کی بنیادی شرط نیک نیتی ہے۔ جب تک قطر بحران کے حل کیلئے نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کریگا تب تک بات نہیں بنے گی۔ بعض ذرائع کا کہناہے کہ کویت سربراہ کانفرنس 6ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز پر غور کررہا ہے۔ ایک اور تجویز سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ خلیجی سربراہ کانفرنس امریکہ میں منعقد ہو۔

شیئر: