قطری بحران تھوپا نہیں جاسکتا، ٹلرسن
واشنگٹن .... امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ خلیجی بحران کا حل کسی پر تھوپ نہیں سکتا۔ انہوں نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان کیساتھ دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ کو خلیجی بحران پر مسلسل تشویش ہے۔ انکا ملک کویت کی ثالثی کا حامی ہے اور زبان کی تیزی میں نرمی پیدا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ٹلرسن سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ بحران حل کرانے کیلئے مزید کوشش کریگا یا امریکی صدر بحران کے فریقو ںکو واشنگٹن میں مکالمے کیلئے طلب کرینگے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ متعلقہ فریق مکالمے کیلئے تیار نظر نہیں آرہے ہیں۔ واشنگٹن کسی بھی فریق پر حل نہیں تھوپ سکتا۔