بنگلہ دیش ون ڈے سیریز میں کلین سویپ ،200رنز سے شکست
ایسٹ لندن، جنوبی افریقہ:ٹیسٹ سیریز کے بعد جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز میں بھی بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر دیا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اور بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ جنوبی افریقہ نے200رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز3-0سے اپنے نام کرلی۔پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 6وکٹوں کے نقصان پر369رنز کا بڑا مجموعہ تشکیل دیا۔ کپتان فاف ڈو پلیسس91کے انفرادی اسکور پر ان فٹ ہو کر سنچری مکمل نہ کرسکے۔کوئنٹن ڈی کوک نے73اور ایڈ ن مارکرم نے66رنز اسکور کئے۔ مہدی حسن اور تسکین احمد نے2،2وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن پوری سیریز کی طرح پھر ناکامی کا شکار ہو گئی اورپوری ٹیم169رنز پر ڈھیر ہو کر200رنز کے بڑے فرق سے شکست کھا گئی۔ شکیب الحسن63اورصابر رحمان39رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ڈین پیٹرسن نے3، عمران طاہراورایڈن مارکرنے2،2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسس کومیچ اور اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اب دونوں ٹیمیںٹی ٹوئنٹی سیریز کے 2میچوں میں آمنے سامنے ہوں گی۔