ینگون .... میانمار کی ریاست راکھین میں بدھ مذہب کے ماننے والے ہزاروں افراد نے روہنگیا مسلمانوں کی دوبارہ آباد کاری کے ممکنہ منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ چھوڑ کر جانے والے روہنگیا مسلمانوں کو قبول نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ میانمار کی رہنما آن سانگ سوچی نے کہا تھا کہ نقل مکانی کرنے والے روہنگیا باشندوں کو چھان بین کے بعد وطن واپس آنے دیا جائے گا۔ مظاہرے کے منتظم نے کہا کہ میانمار کے کسی بھی شہری کو وطن واپس لوٹنے کی اجازت ہونا چاہیے مگر روہنگیا مسلمانوں کے پاس پاس میانمار کی شہریت نہیں ہے ایسی کسی بھی حکومتی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ راکھین میں پرتشدد واقعات کے بعد اب تک 6 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔