پربھاس نے 'ساہو' کا پوسٹر پیش کردیا
اداکار' پربھاس ' نے اپنی نئی فلم 'ساہو' کا پوسٹر پیش کردیاہے۔انہوں نے اپنے لاتعدداد مداحوں کو بطور تحفہ فلمی پوسٹر پیش کیا۔ اس میں پربھاس دھندلے منظر میں چہرے پر رومال باندھے چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔فلم میں پربھاس کا یہ انداز منظرعام پر آتے ہی کافی مقبول ہورہاہے۔ فلم ' ساہو' میں اداکار پربھاس کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور سمیت نامور اداکار کام کررہے ہیں۔ یہ فلم ایک مہنگے بجٹ کی فلم ہے جسکی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔