Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'سنگھ از کنگ' کے سیکوئل میں رنویر

بالی وڈ فلم ' پدوماتی ' کیلئے منفرد انداز میں اداکاری کرنے والے رنویر سنگھ کو نئی فلم مل گئی ہے۔ خبروں کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کو' سنگھ از کنگ' کے سیکوئل کیلئے کاسٹ کرلیاگیاہے۔پروڈیوسر شیلندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ماضی کی مشہور فلم' سنگھ از کنگ' کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔فلم کا نام تبدیل کرکے' شیرسنگھ' منتخب کیاگیاہے۔بالی وڈ کی نئی فلم 'شیر سنگھ' 2008 میں ریلیز ہونےوالی مشہور فلم' سنگھ از کنگ' کی سیریز فلم ہے ماضی کی اس فلم میں اداکار اکشے کمار ایک سکھ کے مرکزی کردار میں دکھائی دیئے تھے۔ ان کےساتھ کترینہ کیف نے کام کیاتھا۔ رنویر سنگھ اب' شیر سنگھ' میں ہیرو آئیں گے۔ فی الحال رنویر سنگھ ' فلم پدوماتی' کے بعد کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: