Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرتلافی اور مستحقین کی نشاندہی کردی گئی

ریاض.... وزیر محنت و سماجی فروغ نے " حساب المواطن" (سٹیزن اکاﺅنٹ) سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد اور استحقاقی رقم مقرر کردی۔ اکتوبر کے آخر میں محدود آمدنی رکھنے والے سعودی شہریوں کو پیش کی جائے گی۔ باخبر ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ زرتلافی کے حقداروں کو پہلی قسط اکتوبر کے آخر میں تقسیم کردی جائے گی۔ سعودی حکومت حساب ا لواطن پالیسی کا باقاعدہ اعلان جلد کرے گی۔ وزیر محنت واضح کرچکے ہیں کہ پٹرول اور بجلی پر مقرر سبسڈی ختم کرنے سے پہلے کم آمدنی والے سعودیوں کو زرتلافی جاری کردیا جائے گا۔ 

شیئر: