عرفان خا ن کے کبڈی میں داﺅ پیچ
حال ہی میں بالی وڈ اداکار عرفان خان نے کبڈی کے داﺅ پیچ کھیلے۔ بالی وڈ اداکار عرفان خان ان دنوں اپنی نئی فلم'قریب قریب سنگل' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ تشہیر کیلئے عرفان خان ہندوستانی کبڈی کھیل' پرو کبڈی چیمپیئن ' کے کھیلوں کے ایک ایونٹ میں پہنچے جہاں انہوں نے کبڈی رنگ کے اندر کبڈی کے بھی داﺅ پیج آزمائے۔عرفان خان کی ایک مختصر سی وڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ کبڈی کھلاڑیوں کے درمیان کھیلتے دکھائی َ دے رہے ہیں۔عرفان خان کی نئی فلم 10 نومبر کو سینما اسکرین کی زینت بنے گی۔