شاہ سلمان سے سوڈانی صدر کے مذاکرات
ریاض ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے عرقہ محل میں سوڈانی صدر عمر البشیرنے ملاقات کی۔ انہوں نے سوڈان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کے تازہ حالات پر سرکاری مذاکرات کئے۔ اس موقع پر گورنر ریاض ، وزیرمملکت و رکن کابینہ شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب، وزیر نیشنل گارڈشہزادہ متعب بن عبداللہ، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر مملکت ڈاکٹر ابراہیم العساف اور وزیرخزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔