Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نلگنڈہ میں سڑک حادثہ، 5 افراد زخمی

حیدرآباد۔۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ نلگنڈہ کی نارکٹ پلی کے حدود میں وجئے واڑہ -حیدرآباد قومی شاہراہ پر لنگوٹاکے قریب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد جانے والے ٹینکر کو بس کے ڈرائیور نے توازن کھوکر ٹکر دے دی ۔ٹینکر میں تیزاب تھا۔ حادثہ میں5 مسافر زخمی ہوگئے ۔ان کی شناخت پی وی سدھاکر، وینکٹیشم ،سرینواس ، پردیپ اور پھیندرا کے طوپر کی گئی ہے۔ حادثہ کے ساتھ ہی ٹینکر میں دراڑپڑگئی جس سے ہائیڈرو کلورک کیمیکل کا اخراج شروع ہوگیا جس پر دھواں اٹھناشروع ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ساری شاہراہ پر دھواں ہی دھواں جمع ہوگیا ۔اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے فائر بریگیڈ کے اہل کاروںکو طلب کرتے ہوئے سڑک پر پانی ڈلوایا ۔اس حادثہ کے سبب سڑک پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی ۔پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
 

شیئر: