متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو غزہ کے تنازع سمیت مشرق وسطی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وام کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران اماراتی صدر نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے حوالے سے امارات کے عزم کا اعادہ کیا جو خطے میں جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کی بنیاد ہے۔
انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی بات کی، فلسطینی علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
دونوں رہنماوں نے امارات کے قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ واشنگٹن کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جس میں کئی اہم معاہدے ہوئے ہیں۔