Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاسیکی گانوں کو ریمکس کرنیکی مخالف ہوں، لتا

گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے کلاسیکی گانوں کو ری مکس کرنے اور ان کی تبدیلیوں کی مخالف رہی ہیں۔ میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر نے اپنے کلاسیکی گانے ”نی میں یار منانا نی“ کے ری مکس ورژن کے حوالے سے کہا کہ میں نے گانے کا نیا ورژن نہیں سنا اور نہ ہی میں اسے سننا چاہتی ہوں لہٰذا میں اس پر تبصرہ بھی نہیں کرونگی ۔ انہوں نے کہا میںسمجھتی ہوں کہ پرانے گانوں کو ریمکس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ واضح رہے لتا کا کلاسیکی گانا ”نی میں یار منانا نی“ ہتیش موڈک نے ریمکس کیا، یشیتا شرما نے اسے گایا اور ا سے وانی کپور پر فلمایا گیا ہے ۔
 

شیئر: