Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکی کے رابطے کی رپورٹ کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوا، سرفراز احمد

ابو ظبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بکی کے فکسنگ کے لئے رابطہ کرنے پر رپورٹ کرتے ہوئے بالکل خوفزدہ نہیں ہوا۔سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے پی سی بی کو مطلع کرکے اپنا فرض ادا کیا، اس میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں تھی۔سرفراز احمد نے کہا کہ خوف اس وقت محسوس ہوا جب اس حوالے سے خبروں میں اپنا چہرہ ٹی وی اسکرین پر دیکھا، ہر طرف یہی بات ہورہی تھی جس سے پریشانی محسوس کی تاہم اب ہر چیز معمول پر آچکی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل معاملات کا نارمل ہونا ضروری تھا اور اب کوئی مسئلہ نہیں۔

شیئر: