Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کامیاب

  پشاور ... این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی۔حلقے کے 269 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب 44 ہزار 64 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے ناصر خان موسیٰ زئی 24 ہزار 32 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ اے این پی کے امیدوار خوشدل خان 23 ہزار 462 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔پیپلزپارٹی کے اسد گلزار نے 12 ہزار 802 ووٹ لئے ۔ این اے 4 پشاور کی نشست تحریک انصاف کے رکن اسمبلی گلزار خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں کامیابی پوری اپوزیشن کے خلاف فتح ہے۔ یہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار ہے۔
 

شیئر: