ریاض۔۔۔پلاسٹک سرجری کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر نضال ایوب نے بتایا ہے کہ مقامی نوجوانوں میں پلاسٹک سرجری کا شوق جنون کی شکل اختیار کرنے لگا ۔ اب تک خواتین ہی اس میدان میں ایک دوسرے پر بازی لیجانے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن اب لڑکے بھی پلاسٹک سرجری میں غیر معمولی دلچسپی لینے لگے ۔ انہوں نے روتانا خلیجی چینل کے خصوصی پروگرام ’’ یاھلا ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک سرجری کرانیوالے مردوں کا تناسب 20تا30فیصد ہے ۔ خواتین کو اب بھی غلبہ حاصل ہے ۔ ان کا تناسب 70فیصد تک ہے ۔