Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کارپوریشن کے اثاثہ جات کی مالیت 900بلین ڈالر

 بیجنگ۔۔۔چین کی چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن (سی آئی سی) کے کل اثاثوں کی مالیت 900بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔کارپوریشن کے اثاثوں کی مالیت میں 10سالوں میں تقریباً3 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔یہ کارپوریشن دنیا کی دوسری کارپوریشن ہے جس نے اس قدر تیزی سے ترقی کی ہے۔ کارپوریشن کا قیام10 برس قبل عمل میں آیا تھا۔ کارپوریشن نے10 برسوں میں اپنی کل مالیت 249بلین ڈالر سے بڑھا کر 900بلین ڈالر تک پہنچا دی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ 3 گنا سے زائد ہے۔ یہ کارپوریشن دنیا کی دوسری کارپوریشن ہے جس نے اس قدر تیزی سے سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے اثاثہ جات میں3 گنا اضافہ کیا ہے۔ سی آئی سی سالانہ 14.35فیصد اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5.5فیصد سے اضافہ کر رہی ہے۔
 
 

شیئر: