ریاض: ’بدکاری‘ میں ملوث تین غیر ملکی خواتین گرفتار
جمعرات 20 فروری 2025 13:18
’گرفتار شدگان ریاض کے مقامی ہوٹل میں جسم فروشی کر رہی تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے بدکاری میں ملوث تین غیر ملکی خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان ریاض کے مقامی ہوٹل میں جسم فروشی کر رہی تھیں۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’انسانی تجارت کے انسداد کے لیے قائم ادارہ اور معاشرے کی سلامتی کے ادارے کے تعاون سے کارروائی کی گئی ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔