تامل فلم' باہو بلی' سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اداکار پربھاس کے بھاری معاوضے نے فلمسازوں کو پریشان کردیاہے۔خبروں کے مطابق نئی فلم ' ساہو' میں اداکاری میں مصروف اداکار پربھاس کو دیگر بالی وڈ فلموں کی آفرز ہورہی ہیں۔ ایسے میں فلمساز کرن جوہر نے پربھاس کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کر دی جس پر پربھاس نے ان کو اپنا بھاری معاوضہ بتایا ۔یہ سن کر کرن جوہر نے پربھاس کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔اطلاعات کے مطابق پربھاس نے کرن جوہر کو میںفلم کام کرنے پر 20 کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔