Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وٹامن ڈی کی کمی کا پتہ چلانا آسان

لندن .... انسانی صحت و تندرستی کیلئے متعدد حیاتین کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے اور انہی حیاتین میں سے ایک وٹامن ڈی ہے۔ جسے جلد کی بہتری اور ہڈیوں کی مضبوطی کا سب سے اہم ذریعے قرارد یا جاتا ہے مگر یہ پتہ چلانا کہ کونسا مریض وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے 6علامتیں بطور خاص پیش نظررکھی جانی چاہئے۔ ہم سے بیشتر افراد آئے دن سردی، زکام، بدن کی تکلیف کا شکار ہوتے ہیں اور ہڈیوں کے درد اور ورم کی شکایت بھی کرتے ہیں۔ اب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ یہ ساری علامتیں وٹامن ڈی کی کمی کا نتیجہ ہیں۔ مگر یہی وہ علامتیں ہیں جو نظر انداز کردی جاتی ہیں۔ واضح ہو کہ وٹامن ڈی جسے سن شائن وٹامن کہا جاتا ہے۔ یہ کسی خوراک کے ذریعے حاصل نہیں کی جاسکتی اسکے لئے ضروری ہے کہ ہمارے جسم پر دھوپ پڑے اور ہم اس سے استفادہ کریں۔ جہاں تک برطانیہ کا تعلق ہے تو یہاں کا موسم ہی ایسا ہے کہ ایک کاہلی سی طاری رہتی ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ لوگ گھروں کے اندر بند رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اگر باہر نکلا جائے تو وٹامن ڈی خود بخود حاصل ہوسکتا ہے۔

شیئر: