14غیر ملکیوں کی بیدخلی
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
ریاض ....وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے افسران نے پرانے طرز کے مکان کو جعلسازی کے اڈے میں تبدیل کرنے والے تارکین کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے ایک لاکھ 20ہزار جعلی ڈبے برآمد کرلئے۔ معروف تجارتی مارکے ڈبوں پر چسپاں کئے گئے تھے جبکہ انکے اندر بھرا جانے والا سامان غیر معیاری تھا ۔ کارروائی مقامی شہری کی رپورٹ پر کی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 14ہے، انہیں مملکت سے بیدخلی کیلئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔