انسانی اعضاء کی شکل والے عجیب و غریب لنچ بکس تیار
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
ٹوکیو.... جاپان میں بہت سے لوگوں نے ٹویٹر پر نت نئے قسم کے لنچ بکس کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ جو ایک خاص موضوع کو مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں اور بچوں کیلئے ہیں۔ ان لنچ بکس کو انسانی کھوپڑیوں،آنکھوں اور انگلیوںسے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہ لنچ بکس تیار کرنے والے شخص کی خلاقی اور جدت پسندی کے ساتھ فنی مہارت کا بھی پتہ چلتا ہے۔ ایک لنچ بکس میں جو انگلیوں سے آراستہ ہے ۔ ہم سے بیشتر افراد یہی سمجھتے ہیں کہ لنچ بکس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ اسکے اندر صرف ایک سینڈوچ ہو، چپس اور ایک کپ کیک رکھا ہو مگر ان لنچ بکس کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اسکے علاوہ بھی بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو لنچ بکس کا حصہ بن سکتی ہیں۔ ان عجیب و غریب لنچ بکس کو دیکھ کر بچوںکے منہ میں بھی یقینی طور پر پانی بھر آیا ہوگا تاہم ان لنچ بکس کو دیکھنے والے کچھ لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح بچوں کو بالواسطہ طور پر انسانی اعضا ء کو کھانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔