Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں دوسری شادی پر نالاں خاتون کا ہولناک انتقام

پڑوسن سے کلاشنکوف لے کرشوہر پر برسٹ کھول دیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
لیبیا میں شوہر کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ پڑوسن کو بھی معاونت کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق لیبیا کے جنوب مشرقی شہر ’ترھونہ‘ میں پیش آنے والے واقعے نے معاشرے کو ہلا کر دیا جب ایک خاتون نے اپنی پڑوسن سے کلاشنکوف لی اور شوہر پر پورا برسٹ کھول دیا جس سے وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزمہ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ  شوہر نے اس کی رضامندی حاصل کیے بغیر دوسری شادی کرلی تھی جس پر غصے میں آ کر اسے ہلاک کر دیا۔
ملزمہ نے آلہ قتل کے بارے میں انکشاف کیا کہ کلاشنکوف پڑوسن سے لی تھی جس کا شوہر ریٹائرڈ فوجی ہے۔
اس اطلاع پر پولیس نے ملزمہ کی معاونت کے الزام میں پڑوسن کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

شیئر: