Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی حلقہ بندیوں کا بل پارلیمنٹ میں پیش ہوگا

اسلام آباد...وزیرقانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔حکومت اہم سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی اوراسے کوئی خطرہ نہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ 2017کی قومی مردم شماری کے بعدنئی حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں۔ تمام جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جلد ہوگا۔ واضح رہے کہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی 28 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی56 سیٹیں بڑھ سکتی ہیں۔
 

شیئر: