پاکستان اکیڈمی فارا سپیشل کڈز کے زیر اہتمام گرین ڈے کا انعقاد
پاکستان اکیڈمی فار اسپیشل کڈز پاکستانی کمیونٹی کا کا پہلا ادارہ ہے ، تقریب میںسفیر پاکستان غلام دستگیر اور اہلیہ کی شرکت
کویت : پاکستان اکیڈمی فار اسپیشل کڈز کے زیر اہتمام گرین ڈے کا انعقاد کیا گیا۔اسپیشل بچوں نے وطن کی محبت سے سر شار قومی گیت پیش کیے۔ پاکستان اکیڈمی فار اسپیشل کڈز کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جو کہ خصوصی طور پر پاکستانیوں کے لئے مختص ہے۔ سفیر پاکستان نے اس کاوش پرا سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات چیئرمین فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ پیر امجد حسین، معروف بزنس مین آصف جمال، خالد منہاس،بانی و صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت محمد عرفان عادل، صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کویت زبیر شرفی اور محمد عرفان شفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ادارے کی بانی مسزیاسمین مظفر نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارے خصوصی بچوں نے گرین ڈے کا انعقاد کیا۔ میں تمام کمیونٹی شخصیات کی آمد پر انکی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے وقت میں سے کچھ وقت اِن خصوصی بچوں کے لئے نکالا۔میں سفیر محترم جناب غلام دستگیر اور انکی اہلیہ کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے مصروف وقت میں سے ہمارے لئے وقت نکالا۔
ادارے کے سپروائزر محمد عمر نے کہا کہ میرے لئے یہ خوشی کا مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا کہ میں خصوصی بچوں کے لئے کچھ کر سکوں۔ خصوصی بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور وہ دوسرے بچوں سے کسی لحاظ سے بھی کم تر نہیں ۔
بچوں کے والدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کویت میں پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی بچوں کی تربیت کے لئے ایک احسن قدم اْٹھایاہے۔ ہم ادارے کی انتظامیہ مسزیاسمین مظفر، محترم محمد عمر اور تمام اساتذۂ کرام کے بے حدشکر گزار ہیں۔