Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتراکھنڈ،گیندی کھاتا گائوں کے800 افراد کی تاریخ پیدائش یکم جنوری درج

  ہری دوار۔۔ریاست اتر اکھنڈ کے گاؤں گیندی کھاتا   میں 800 افراد کے ایک ہی دن پیدا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق ریاست  کے دارالحکومت ہری دوارسے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع گاؤں گیندی کھاتا سے تعلق رکھنے والے 800 افراد کے شناختی کارڈ پرتاریخ پیدائش یکم جنوری درج ہے۔ اتنی زیادہ تعداد میں ایک ہی تاریخ پیدائش درج ہونے کی خبر نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔گیندی کھاتا گاؤں کے رہائشی الف دین کے شناختی کارڈ  پربھی تاریخ پیدایش یکم جنوری درج ہے اور صرف انکے ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کے ہر فرد کے شناختی کارڈ پر یہی تاریخ درج ہے۔ الف دین نے اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاؤں کے تمام افراد نے اپنا شناختی کارڈ بنانے کیلئے ووٹر آئی ڈی کارڈ اور راشن کارڈ ایک پرائیویٹ ایجنسی کو دئیے تھے، اس ایجنسی سے ہی شناختی کارڈ بنانے کے دوران یہ غلطی ہوئی ہے۔ایک اور رہائشی قیوم نے کہا کہ جب ہم گاؤں والوں نے اپنے شناختی کارڈ دیکھے تو حیران رہ گئے کیونکہ سب پر تاریخ پیدائش ایک ہی تھی جبکہ کچھ لوگوں کا سال پیدائش بھی راشن کارڈ کے مطابق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تاریخ پیدا ئش ہی نہیں بلکہ شناختی کارڈ میں اور بہت سی غلطیاں کی گئیں،جیسے میری دادی کی عمر کارڈ میں 22 سال درج تھی جبکہ کچھ لوگوں کی عمر 15 سے 60 سال کے درمیان درج تھی۔گاؤں کے نائب پردھان  محمد عمران کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ایک پرائیویٹ ایجنسی کو شناختی کارڈ بنانے کیلئے اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ اور راشن کارڈ ز کی نقول فراہم کی تھیں، یہ غلطی ایجنسی کی جانب سے ہی کی گئی ہے۔ مقامی افراداس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ وہ صحت و تعلیم کے شعبے اور فلاح وبہبود کے مختلف منصوبوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے جس کیلئے انہیں شنا ختی کارڈ کی ضرورت پڑے گی۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ شناختی کارڈ پر متعدد لوگوں کی یکساں تاریخ پیدائش درج ہو بلکہ اسی طرح کا ایک اورواقعہ اگست میں بھی سامنے آیا تھا جب آگرہ کے  3 گاؤں کے تمام رہائشیوں کے شناختی کارڈ پر ایک ہی تاریخ یکم جنوری درج تھی۔ 
 

شیئر: