بغداد۔۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اگر ترکی کی طرف تیل کی سپلائی لائنوں اور برآمدگی راستوں پر بغداد کی سکیورٹی فورسز کا کنٹرول قائم نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں ملک میں جاری بحران مزید گھمبیر ہوسکتا ہے۔ برطانوی وزیرخارجہ بورس جونسن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی سکیورٹی ادارے گذشتہ برسوں کی طرح حالات کو جوں کا توں چھوڑنے کے حق میں نہیں بلکہ پورے عراق پر عراق کے وفاقی سکیورٹی اداروں اور سرحدی گذرگایوں پر کنٹرول قائم کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی کردستان کی طرف سے وفاق کی رٹ قائم کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا گیا۔