Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلاسگو شہر کو 1980ءکے نیویارک کا روپ دیدیا

لندن ..... مشہور فلمساز اور پروگرام پروڈیوسر بینڈک کیمبربیچ نے جو ہمیشہ کچھ نہ کچھ جدت طرازی کا مظاہرہ ضرور کرتے ہیں مشہور فنکار پیٹرک میلروز کو سہارا دینے کیلئے ایک عجیب عکس بندی کی ہے اور جس کے لئے انہوں نے گلاسگو شہر کے مرکزی علاقے کو 1980ءکے نیویارک کا رنگ و روپ دیدیا ہے تاہم قریب سے دیکھنے سے اس زمانے کے نیویارک او رآج کے گلاسگو کے درمیان فرق واضح طور پر نظر آتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ سرسری نظرڈالنے سے اسکی گتھیاں نہیں سلجھتیں اور دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ وہ گلاسگو نہیں بلکہ 1980ءکے نیویارک کی سیر کررہا ہے۔ واضح ہو کہ پیٹرک میلروز ادھر ایک عرصے سے مسا ئل کا شکار ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ جتنی عکاسی ہوچکی ہے وہ کسی فلم کا حصہ نہیں بلکہ منی سیریز میں پیش کی جائیگی اور اسکا اصل مقصد شرلاک ہومز کے مختلف کرداروں کو نیا روپ دیکر پیش کرنا ہے۔ امید ہے کہ جب یہ سیریز ٹیلی کاسٹ ہوگی تو لوگ اسے کافی پسند کرینگے۔

شیئر: