ریاض.... محکمہ ٹریفک نے ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لئے ساھر کے نظام میں تبدیلی کا منگل کو آغاز کر دیا۔وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ساھرمیں رفتار کا نظام تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر رفتار کی نشاندہی کرنے والے بورڈز موثر اور معیاری بنائے جائیں۔ ہرسڑک پر رفتار کی حد بندی اس سڑک کے تقاضوں ، سلامتی کی ضرورتوں اور سڑک کی حالت کادیکھ کر کی جائے۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ سعودی چینل ون پر ٹریفک خلاف ورزیوں کے ویڈیو کلپ دکھائے جائیں گے تاکہ شہریوں میں ٹریفک آگہی بڑھے اور عوام کو مالی اور جانی نقصانات سے بچایا جا سکے۔ ویڈیو کلپ کے اجراءکا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیا ںکرنے والوں کو اپنے اوپر لگائے جانے والے جرمانوں اور سزا کے مبنی برانصاف ہونے کا احساس ہو۔