Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 5ہزار غیر معیاری آلات ضبط

ریاض .... سعودی ایف ڈی اے کے انسپکٹرز نے جدہ شہر میں طبی اشیاء اور آلات فروخت کرنے والے ادارے کو سربمہر کردیا۔ ادارے نے ضروری اجازت نامے حاصل کئے بغیر طبی آلات فروخت کئے تھے۔ 5ہزار سے زیادہ غیر معیاری طبی آلات پکڑے گئے۔ سعودی ایف ڈی اے نے تفتیشی کارروائی وزارت صحت کے تعاون سے کی۔ تلاشی کا سلسلہ 3دن تک جاری رہا۔ 66اداروں پر چھاپے مارے گئے۔38اداروں میںخلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
 

شیئر: