لندن.... جدید فون ٹیکنالوجی کے اداروں اور ماہرین نے ایک دن قبل ہی بازار میں آنے والے " آئی فون ایکس" کے بارے میں طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے ہیں اور اصل بات جو موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ کیا یہ فون آپ کی زندگی میں کوئی بہتری لائے گا یا یہ بھی آئے دن بازار میں نظر آنے والے نت نئے اسمارٹ فونز جیسا ہی ثابت ہوگا۔ فرق صرف یہ ہوگا کہ اس کی اسکرین بہت مضبوط اور نسبتاً کافی بڑی ہے کیونکہ ابھی اس فون کے بازار میں آئے زیادہ وقت نہیں گزرا ہے اس لئے سردست اس کی پوری افادیت پر کوئی تبصرہ کرنا قبل از وقت ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وقت آپ اسے جو بھی نام دے دیں اچھا ، برا، پریشان کن یا راحت افزاء، ہر حال میں یہ ایک اچھا فون ثابت ہونے کی صلاحیت کا حامل نظر آتا ہے۔ اگر آپ اس کی اسکرین پر کوئی وائیڈ اسکرین قسم کی فلم دیکھیں تو اس کی اسکرین سکڑ بھی سکتی ہے۔ دوسری اہم خصوصیات یہ ہیں کہ اس کے کونوں کی نرالی ساخت بھی مثالی ہے اور یہ جلد گرم بھی نہیں ہوتا۔