Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس 5 ٹی کی نئی تصاویر لیک‎

ون پلس 5 ٹی اسمارٹ فون کی نئی تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون میں ایج ٹو ایج ڈسپلے دیا جائے گا اور اسکرین پر بیزل انتہائی کم ہوں گے ،اسکے ساتھ فون میں آئی فون 8 کی طرح ڈی گلاس پروٹیکشن بھی دی جائے گی۔
 اب تک کی رپورٹس کے مطابق فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، 8 جی بی ریم ، 20 میگا پکسل فرنٹ اور بیک کیمرہ اور 6 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔ یہ بھی رپورٹس ہیں کہ فون میں سیمسنگ اسمارٹ فونز کی طرح امولڈ ڈسپلے بھی دیا جا سکتا ہے۔ فون کو ممکنہ طور پر 16 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔
 

شیئر: