Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ نے 44 بہاریں دیکھ لیں

سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔ وہ یکم نومبر 1973ءکو پیداہوئی تھیں ۔بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نے 1994 کا ' مس ورلڈ' کا تاج اپنے نام کیا تھا۔ایشوریہ رائے نے شوبز کریئر کا آغاز کالج کے دنوں میں ماڈلنگ اور ٹی وی کمرشل سے کیا تھا۔ان کی خوبصورتی پر انہیںمس انڈیا اور مس ورلڈ کے اعززات مل چکے ہیں۔ ایشوریہ رائے نے فلمی اداکاری کے سفر کا آغاز 1997ءمیں ریلیز ہونےوالی ایک تامل فلم سے کیا ۔اسی سال انہوں نے اپنی پہلی ہندی فلم 'اور پیار ہوگیا' سے بالی وڈا نڈسٹری میں قدم رکھا ۔وہ کئی مشہور اداکاروں کےساتھ بطور ہیروئن کام کرچکی ہیں۔ ان کی اداکاری پر انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔بالی وڈمیں شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ہالی وڈ میں بھی کئی فلموں میں اداکاری کی اورنام کمایا ۔ایشوریہ رائے ، اقوام متحدہ کی 'خیر سگالی سفیر 'بھی ہیں جبکہ 2003 میں انہیںکانز فلمی میلے کا جیوری ممبر بھی منتخب کیاجاچکاہے۔ایشوریہ رائے 2007ءمیں امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کے ہاں 2009ءمیں ایک بیٹی پیدا ہوئی ۔ والدین نے اس کا نام "آرادھنا ''رکھا۔گزشتہ برس فلم ' اے دل، ہے مشکل' میں وہ رنبیر کپور کےساتھ پردہ¿ سیمیں پر نظر آئی تھیں ۔ایشوریہ آجکل اپنی نئی فلم ' فینے خان ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: