Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز کی درخواست منظور

  اسلام آباد... اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تینوں نیب ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی ۔ احتساب عدالت کا19 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ احتساب عدالت تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے درخواست پر دوبارہ سماعت کرے اور تفیصلی فیصلہ دیا جائے۔ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن کیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ نوازشریف کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایک ہی الزام پر3 ریفرنس دائرنہیں کئے جاسکتے ۔نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصورہوتا ہے جس نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

شیئر: