Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کرونگی ،عائشہ گلالئی

  اسلام آباد... قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو مافیا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی ا سکینڈل میں ملوث برطانوی وزیردفاع مائیکل فیلن مستعفی ہوگئے۔ برطانیہ کی مثالیں دینے والا عمران نیازی کب پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہوگا؟۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو اور ٹوئٹر پر بیان میں گلالئی نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیکیورٹی رسک اور الطاف حسین پارٹ 2 بن گئے۔عمران خان کو ملک بدر کرکے لندن میں ان کے سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے خلاف الزام لگانے والے ٹھیکیدار کے قتل کے تانے بانے بھی عمران سے ملتے ہیں۔ گلالئی نے کہا کہ دھرنے والوں کی حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکی۔ 4 سال سے الزامات دھرنے،ہڑتالیں اور گالیاں چلتی رہیں ۔اگر آپ وزیراعظم نہیں بن سکے تو کسی وزیراعظم کو کام نہیں کرنے دینا۔ انہوں نے سوال کیا کی ا گر میں بھی ویمن ورلڈکپ جیت کر لے آ وں تو کیا وزیراعظم بننے کی اہل ہو جاوں گی؟انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میری پارٹی ہے۔ پارٹی کارکنوں کو اکٹھا کروں گی۔ نوجوانوں کے ساتھ آئندہ الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کروں گی۔

شیئر: