Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کیخلاف شاہ سلمان کی مساعی قابل تعریف ہے، فرانسیسی پارلیمنٹ

  ریاض۔۔۔ فرانس کی پارلیمنٹ نے  انسداد دہشت گردی کے لئے شاندار مساعی صرف کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے توجہ دلائی کہ دہشت گردی ، ترقی اور تمدنی پیش رفت کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ شاہ سلمان دہشت گردی کے مالیاتی و نظریاتی سوتوں کو خشک کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔ فرانسیسی پارلیمنٹ کی اسپیکر نے پیرس کے دورہ پر پہنچے ہوئے سعودی شوریٰ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ویڑن 2030 مملکت میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان   اقتصادی و سماجی سطحوں پر تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ سعودی ویڑن کی بدولت فرانس اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے افق کھلیں گے۔ سعودی وفد کے سربراہ نائب صدر شوریٰ ڈاکٹر محمد الجفری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں  دہشت گردی کی جڑیں 79 کے  دوران آنے والے ایرانی انقلاب  اور ایرانی نظام کے شرپسند افکار کا نتیجہ ہیں۔
 

شیئر: