بالی و کی نئی فلم ' فرنگی' کا دوسرا گیت پیش کردیاگیاہے۔ ' سجنا سوہنے جیا' کے عنوان سے فلم کا نیا گیت گلوکارہ جیوتی نوراں کی آواز میں ریکارڈ کیاگیاہے۔ یہ گیت فلم کے مرکزی کردار نبھانےوالے اداکاروں کپل شرما اور ایشیتا دتہ پر فلمایاگیاہے۔ فلم کی وڈیو میں پنجابی روایتی شادی کے مناظر پیش کئے گئے ہیں۔ اداکار کپل شرما کی دوسری بالی وڈ فلم ' فرنگی' 24 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔