سعودی عرب کے تمام ریجن کے شہروں کی گلیاں، محلے اور عوامی مقامات ماہ رمضان کے موقع پر منفرد رنگوں اور انداز سے سجا دیے گئے ہیں۔
سعودی نیوز ایجنسی واس کے مطابق جدہ البلد کے علاقے ’تاریخیہ‘ کی گلیاں اور بازار رمضان کی آمد کی خوشی میں جگمگ کرتے چاند کی شبیہ اور لالٹینوں کے منفرد انداز ماہ مبارک کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں قدیم روایتی رمضان بازار کی رونقیں
Node ID: 753636
-
سعودی عرب میں رمضان : مقامی اسلامی روایات کی تکمیل
Node ID: 754481
-
رمضان کی آمد پر جدہ کی کھجور مارکیٹوں میں رونق
Node ID: 843136
مملکت کے رہائشی رمضان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مقدس مہینے کی آمد کے استقبالیہ پیغامات اور مبارک بادوں کے تبادلے کے ساتھ خاندان بھر کے افراد سحری اور افطار پر اکٹھے ہونے کا اہتمام کرتے ہیں۔
مقدس مہینے کی خاص روایات رشتہ داروں کے مابین مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
رمضان کے آغاز سے ہی البلد کے روایتی بازار اور عوامی مقامات خاص قسم کے تجارتی مراکز میں تبدیل ہو گئے ہیں، جہاں مقامی شہری، مقیمین اور سیاح خریداری کے لیے آرہے ہیں۔
جدہ تاریخیہ کے تاجر رمضان کی روایتی پکوان اور مٹھائیوں کے لیے ضروری سامان، مختلف اقسام کی قہوے اور مصالحہ جات کے علاوہ رمضان کی تیاری کے لیے ضروری اشیا سجائے گاہکوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

رمضان کے حوالے سے قدیم سماجی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گھروں کی سجاوٹ کے لیے خاص قسم کی آرائشی لالٹین، قمقمے اور رنگ برنگی لائٹس کی دکانیں خاص قسم کے آرائشی سامان سے بھری ہوئی ہیں۔
کئی دکانوں پر افطار میں مہمان نوازی کی ضروریات کے مدنظر خاص انداز اور رنگوں سے مزین برتن بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔

تاجر حضرات ثقافتی نوادرات کو پسند کرنے والوں کے لیے مٹی کے بنے روایتی برتن اور مختلف مصنوعات جو رمضان کے حوالے سے مقبول ہیں ارزاں قیمت پر فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
سعودی وزارت ثقافت مقامی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے متعدد شہروں میں ثقافتی و سماجی تقریبات سے رمضان سیزن کی میزبانی کر رہی ہے۔
وزارت ثقافت نے عام راستوں اور عوامی مقامات کو روشنیوں،رمضان مبارک کے پیغامات اور آرائشی تنصیبات سے سجا دیا ہے۔

ریاض میں العلیا سٹریٹ اور الغدیر واک وے اور جدہ کورنیش کو رمضان کے مقدس مہینے کے دوران خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
جدہ تاریخیہ میں مختلف اقسام کے پکوان کے سٹالز ’بلاد سٹالز‘ کے علاوہ فوڈ ٹرک، ریستوان ، کیفے سحر و افطار کی افطار کی خصوصی ڈشیں فراہم کر رہے ہیں۔
وزارت ثقافت رمضان کی سعودی روایات کے ساتھ ثقافتی شعور اور سماجی اقدار کو مستحکم کرنےمیں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
