Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب برلن ٹورازم ایگزیبوشن میں شرکت کرے گا

’دار الحکومت برلن میں منعقد ایونٹ دنیا کے بڑے سیاحتی میلوں میں سے ایک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب منگل کوبرلن انٹرنیشنل ٹورازم ایگزیبیوشن میں شرکت کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جرمنی کے دار الحکومت برلن میں منعقد ایونٹ دنیا کے بڑے سیاحتی میلوں میں سے ایک ہے اور سیاحت کی صنعت میں تجربات اور تازہ ترین پیشرفت کے تبادلے کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
 یہ میلہ تین دن تک جاری رہے گاجس میں  شرکت کا مقصد سعودی عرب کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کی توثیق کرنا، ملک کو ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنا اور بھرپور سیاحتی وسائل، مصنوعات، خدمات اور منفرد تجربات کو متعارف کرانا ہے۔
 اس کے ساتھ اس کا مقصد یورپی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا، سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا اور اس صنعت سے متعلق مختلف شراکت داریوں اور معاہدوں کو عملی شکل دینا بھی ہے۔
 

شیئر: