ریاض۔۔۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ حوالات میں رکھے جانیوالے شخص کا حق ہے کہ اسے حوالات میں بند کرنے کے سبب سے آگاہ کیا جائے۔ اس کا یہ بھی حق ہے کہ وہ حوالات میں بند ہونے کی اطلاع جسے چاہے دے ۔ یہ حق قانون ، جرم و سزا کی دفعہ36میں مذکور ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن نے یہ وضاحت اپنے سرکاری اکائونٹ پر جاری کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ زیر حراست فرد کا حق ہے کہ اسے حراست میں لئے جانے کے اسباب سے مطلع کیا جائے اور اس کو یہ بھی حق ہے کہ جسے وہ مناسب سمجھے اپنی گرفتاری سے آگاہ کرے ۔