نئی دہلی۔۔۔ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تحریک کو چین کی جانب سے روکے جانے کے کچھ گھنٹے بعد ہندوستان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہرے معیار پرچین کو آڑے ہاتھوں لیا۔اگرچہ ہندنے اپنے ردعمل میں براہ راست چین کا نام نہیں لیا لیکن اشارہ دیا کہ ایک ملک جس نے دہشتگردی کے سرغنہ پر، جس پر ہندوستان کے خلاف کئی دہشتگردانہ کارروائیاں بشمول 2016میں پٹھان کوٹ فضائی اڈے پر حملہ کرنے کا الزام ہے، پابندی لگانے کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے۔وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو بہت مایوسی ہوئی ہے کہ ایک بار پھر ایک واحد ملک نے قوام متحدہ کی تیار کردہ عالمی دہشتگرد تنظیموں پر مشتمل فہرست میں دہشتگردی کا سرغنہ قرار دینے پر عالمی اتفاق رائے کو خارج کر دیا۔