Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر کو انتقاماًآگ لگادی، 3لڑکے زندہ جل گئے

پینسلوانیہ..... ایک خاتون کے دوست نے گھر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 7، 12اور 16سال کے 3لڑکے جل کر ہلاک ہوگئے۔26سالہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ عدالت کا کہناہے کہ بچوں کی ماں کا دوست ہی واقعہ کا ذمہ دار ہے۔ ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ روزگار کے سلسلے میں فلیٹ سے باہر گئی ہوئی تھی۔ واپس آئی تو اس نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس کا کہناہے کہ جس روز آگ لگی بچوں کے والد نے پولیس کوبتایا کہ اس نے گھر کی پچھلی کھڑکی سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا۔ وہ اپنے بیٹی کے ساتھ بھاگتا ہوا گھر پہنچا تو دیکھا کہ ایک بچہ مدد کیلئے چلا رہا ہے۔ ایک بار آواز پھر آئی اور اسی دوران کھڑکی ہوا کے زو رسے اڑ کر گر گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ لڑکوں کی ماں نے ملزم سے لڑائی کے بعد اسے گھر سے نکال باہر کیا تھا اور یہ آگ اس نے انتقاما ً لگائی تھی۔
 

شیئر: