Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام اور عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کردینگے، اردوگان

انقرہ ۔ ۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں قائم دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کیے جائیں گے۔ مغربی ریاست منیسا میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں صدر اردوگان نے کہا کہ ترکی کی مسلح افواج شام اور عراق میں موجود دہشتگردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کے کئی علاقے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور ترکی کو انکے حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کے ٹھکانے تباہ کرنے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

 

شیئر: