Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول نرخوں میں اضافے کیخلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج

  کراچی ... پیپلزپارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتوار کو نوابشاہ،کشمور،حیدرآباد،لاڑکانہ،ملتان اور دیگرشہروں میں احتجاج اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے انتباہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔ بلاول نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکی مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا گیا۔

شیئر: