Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان کرکٹر سراج " جَن گَن مَن" سن کر رو پڑے

نئی دہلی : ہند کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہونے والے نئے مسلمان کرکٹر محمد سراج کے آنسووں نے قوم پرستی کی بحث کو نیا موڑ دے دیا۔ محمد سراج کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا کی کیپ دی گئی اور جب سارے کھلاڑی قطار میں کھڑے قومی نغمہ جَن گَن مَن"  سن رہے تھے تو فرط جذبات سے سراج کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔سوشل میڈیا پر ایک صار ف اسعد اختر نے لکھا ہے کہ جب ملک میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت اٹھنا چاہیے یا نہیں ایسے میں محمد سراج کی آنکھوں میں آنسوو¿ں نے بتایا دیا کہ سچا وطن پرست کیسا ہوتا ہے۔ ' ایک دوسرے صارف گنیش گنانگ نے لکھا: جس کسی نے محمد سراج کو " جَن گَن مَن" پر روتے ہوئے دیکھا ہے وہ کبھی 52 سیکنڈ کے لئے کھڑے ہونے پر اعتراض نہیں کریں گے۔ محمد سراج کو رواں سال آئی پی ایل کی نیلامی سے قبل بہت کم لوگ جانتے تھے لیکن حیدرآباد کی ٹیم نے ان کے لئے ڈھائی کروڑ کی بولی لگا کر انھیں راتوں رات کرکٹ کی دنیا میں متعارف کرا دیا۔جنوبی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے محمد سراج کے والد حیدرآباد میں آٹو رکشہ چلاتے رہے تھے اور ان کی والدہ سال پہلے تک دوسرے گھروں میں کام کرتی تھیں۔ سراج 3 سال پہلے تک صرف ٹینس گیند سے کھیلتے تھے اور باضابطہ کرکٹ گیند سے کھیلنا نصیب نہیں ہوا۔

شیئر: