کوہلی کو بولنگ کرواتا تو بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا، شعیب اختر
لاہور؛ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی تعریف پر سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ”اچھا ہی ہوا کہ مجھے ویرات کوہلی کو بولنگ کرنے کا موقع نہیں ملا، وہ بہترین بیٹسمین ہیں ، ایسا لگتاہے کہ اگر میں کوہلی کو بولنگ کرتا تو شائقین کرکٹ کو ایک بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کیلئے ملتا۔“ واضح رہے کہ کوہلی نے ایک انٹرویو میں شعیب اختر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب اختر کی بولنگ پر لگتا تھا کہ دوسرے اینڈ پر رہنا ہی بہتر ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی بولر محمد عرفان کا سامنا کرنے کیلئے کوچ نے ہمیں ا سٹول پر کھڑے ہو کر بولنگ کروائی لیکن پھر بھی کھیلنے میں بہت مشکل پیش آئی۔