ماسکو میں صدر پوٹین کے خلاف مظاہرہ ناکام
ماسکو ... روسی دارالحکومت میں صدر پوٹین کے خلاف مظاہرے کو ناکام بنادیاگیا۔260 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انتہا پسند قوم پرست تنظیم کی اپیل پر مظاہرین نے ماسکو کے مرکزی علاقے میں جمع ہونے کی کوشش کی ۔ ماسکو پولیس کے مطابق مظاہرین کے پاس سے چاقو اور ربر کی گولیاں فائر کرنے والے پستول ملے ہیں۔ماسکو کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی مظاہرین کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔